21 فروری، 2019، 10:03 PM

آیت اللہ مومن کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا

آیت اللہ مومن کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا

گارڈین کونسل اور خبرگان رہبری کونسل کے رکن آیت اللہ مومن کا تہران کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق گارڈین کونسل اور خبرگان رہبری کونسل کے رکن آیت اللہ مومن کا تہران کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ مومن کافی عرصہ سے بیمار تھے انھیں پہلے قم کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا اور پھر انھیں مزید علاج کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں انھوں نے طویل بیماری کے بعد اپنی جان جاں آفریں کے حوالے کردی۔ آیت اللہ مومن 1319 ہجری شمسی میں قم میں پیدا ہوئے اور انھوں نے حضرت امام خمینی (رہ) ، آیت اللہ حائری، آیت اللہ علامہ طباطبائی اور آیت اللہ سید محمد رضا گلپائگانی سے درجہ اجتہاد حاصل کیا تھا ۔اللہ تعالی اس عظيم اور گرانقدر عالم دین پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

News ID 1888283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha